مجلس علمائے شیعہ کے زیر انتظام سالانہ تنظیمی کنونشن کا انعقاد

۳۰ جون ۔ مرکز اہل بیت لندن میں مجلس علما ئے شیعہ  (یورپ) کی جانب سے  تنظیمی کنونشن بنام ( ولیعصر تنظیمی کنونشن ۲۰۱۳ ) کا انعقاد کیا گیا اس کنونشن میں برطانیہ بھر سے پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے شیعہ اسلامی مراکز کی انتظامیہ کے افراد کے علاوہ امامیہ یوتھ اور امامیہ وومن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ قابل ذکر ہے کہ  مجلس علما نے شیعہ مسلم کمیونٹی کو باہم مربوط کرنے اور قومی سطح پر مذہب و ملت کی بہتر انداز میں خدمت انجام دینے کے لئے امامیہ کونسل ، امامیہ وومن اور امامیہ یوتھ کے  عنوان سے ذیلی شعبہ جات بنائے ہیں ، چناچہ اس وقت   پورے ملک میں موجود ستر کے قریب شیعہ اسلامی مراکز کے نمائندے بطور ممبر  امامیہ کونسل کا حصہ ہیں۔ ولیعصر تنظیمی کنونشن میں ان تینون شعبہ جات کے ممران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس کنونشن میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین اور علمائے کرام نے مختلف تعلیمی، معاشی ، سیاسی اور معاشرتی موضوعات پر تقاریر کیں جبکہ اس کنونشن کے خصوصی سیشن میں تمام شرکا نے گروپ ڈسکشنز میں بھر پور حصہ لیا جس میں یورپ میں آباد مسلم کمیونٹی کے مسائل اور درپیش چیلنجز کو زیر بحث لایا گیا۔۔ قابل ذکر ہے کہ  یہ کنونشن عمومی نہیں تھا بلکہ اس میں شرکت کےلئے مختلف اداروں اور آرگنائزیشنز  کے ذمہ داران اور عہدے داران نے پہلے سے آن لائن یا پھر فون کے ذریعے رجسٹریشن کروا رکھی تھی ۔البتہ مجلس علما ء کی جانب سے مختلف اداروں کی انتظامیہ کو با قاعدہ طور پر دعوت نامے بھی جاری کئے گے تھے۔

RAZ_0139RAZ_0121RAZ_0131RAZ_0139RAZ_0145RAZ_0198RAZ_0204RAZ_0222RAZ_0252