حرم حضرت زینب (س) پر تکفیری دھشتگردوں کا حملہ

images شام میں سرگرم تکفیری دھشتگردوں نے گزشتہ روز دمشق کے مضافات میں واقع حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر ماٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔
ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اس دھشتگردانہ حملے میں حرم حضرت زینب (س) مینیجر ’’انس رومانی‘‘ شہید ہو گئے ہیں۔
العھد نیوز ایجنسی نے گزشتہ روز ایران کے شام ۹ بجے خبر دی  کہ حرم حضرت زینب (س) کے محافظین نے بھی جوابی کاروائیوں میں دھشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ  کیا ہے۔ حرم کو پہنچنے والے نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔